9 نومبر 2014 - 04:45
اوبامہ نے کیا مزید پندرہ سو فوجی عراق بھیجنے کا اعلان

امریکی صدر باراک اوباما نے عراق میں داعش کے خلاف لڑنے کے لیے مزید پندرہ سو فوجی بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امریکی حکام کے مطابق امریکی صدر باراک اوباما نے داعش کے خلاف لڑنے کے لئے مزید فوج عراق بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔امریکہ کے فوجی براہ راست کارروائی میں حصہ نہیں لیں گے۔ بلکہ مقامی فورسز کی تربیت اور مشاورت کا کام کریں گے۔ واضح ہو کہ امریکی حکام کے مطابق مزید فوج بھیجنے کا فیصلہ بغداد حکومت کی درخواست پر کیا گیا ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲